اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شکریہ، بھٹنڈہ ایئر پورٹ زندہ پہنچ گیا: مودی

اشتہار

حیرت انگیز

بھٹنڈہ: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آج پنجاب کے دورے سے مکمل طور پر ناکام لوٹنا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج پنجاب میں ایک فلائی اوور پر نریندر مودی کا قافلہ ٹریفک جام کے باعث پھنس گیا تھا، راستہ احتجاج کے باعث بند تھا۔

مودی پنجاب کے دورے پر آئے تھے لیکن آگے نہ بڑھ سکے، اور انھیں پنجاب سے ناکام لوٹنا پڑا، کافی دیر انتظار کے بعد وہ بھٹنڈہ ایئر پورٹ واپس چلے گئے، وہاں پہنچنے پر انھوں نے مقامی حکام سے کہا کہ ‘اپنے وزیر اعلیٰ کو شکریہ کہنا، کہ میں بھٹنڈہ ایئر پورٹ تک زندہ لوٹا پایا۔’

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کا قافلہ فیروز پور جا رہا تھا کہ ہائی وے پر مظاہرین کی جانب سے احتجاج کے باعث ٹریفک جام تھا، جس میں مودی کی گاڑی 20 منٹ تک پھنسی رہی، احتجاج کے باعث بھارتی وزیر اعظم مودی کا دورہ پنجاب بھی دھرے کا دھرا رہ گیا۔

ایئر پورٹ پہنچنے پر مودی نے سکھ کا سانس لیا اور حکام سے کہا پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو شکریہ کہنا کہ زندہ بھٹنڈہ ایئر پورٹ پہنچ گیا۔

بھارتی وزیر اعظم کو فیروز پور میں منصوبوں کا افتتاح اور جلسے سے خطاب کرنا تھا، جو منسوخ کر دیا گیا، وفاق نے مودی کے پنجاب کے دورے کے دوران پنجاب حکومت سے سیکیورٹی میں خلل کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں