منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

ویڈیو:‌کیا خاتون نے نریندر مودی کو موبائل فون دے مارا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انتخابی ریلی کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر موبائل فون پھینک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹک میں جاری انتخابی مہم میں اس وقت پیش آیا جب وزیراعظم میسورو روڈ شو میں شریک تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نریندر مودی ٹرک پر سوار ہو کر قافلے کی صورت میں مجمع کے درمیان تھے کہ اس دوران ان کی جانب موبائل فون پھینکا گیا۔

فون ٹرک پر جالگا اور وزیراعظم کی سیکورٹی پر مامور اہلکار صورتحال پر الرٹ ہو گئے اور واقعے کا جائزہ لینے لگے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل فون بی جے پی کی خاتون رکن کی جانب سے غیرارادی طور پر پھینکا گیا جس میں ان کے کوئی پوشیدہ عزائم نہیں تھے۔

سیکورٹی کلینئرس کے بعد موبائل فون خاتون کو واپس کر دیا گیا اور مذکورہ رکن کو بغیر کارروائی کے جانے دیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں