جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

شاہین آفریدی اور نسیم شاہ بُرے بولر نہیں لیکن بہترین بھی نہیں، معین علی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق انگلش کرکٹر معین علی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ بہترین بولر نہیں۔

انگلش کرکٹر عادل رشید کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر معین علی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی اور فاسٹ بولرز پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

معین علی نے سیمرز نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا لیکن انٹرنیشنل کرکٹ میں بہترین ہونے کے دعوے پر شکوک ظاہر کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھے بولرز ہیں لیکن وہ بہترین نہیں ہیں۔

سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف اچھے ہیں، مجھے غلط مت سمجھیں ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ وہ برے ہیں لیکن وہ بہترین بھی نہیں ہیں۔

معین علی کے تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ان تینوں کی پاکستان میں بڑے پیمانے پر تعریف کی جارہی ہے پھر بھی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ان کی کارکردگی نے ان کی اعلیٰ سطح پر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت پر شکوک پیدا کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر کی اعلیٰ صلاحیتوں میں شمار ہونے کے باوجود وہ اکثر دباؤ میں کارکردگی دکھانے کے لیے جدوجہد کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف دو اہم میچوں میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی کارکردگی کا تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ مہنگے ثابت ہوئے اور دونوں ٹیموں نے ان کے خلاف زیادہ رنز بنائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں