منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

"کیا ہوا ہے روہت؟ کپتان آپ کلین بولڈ ہوگئے "

اشتہار

حیرت انگیز

چنئی: روہت کیا ہوا؟ انگلینڈ کے کرکٹر خوشیاں کیوں منارہے ہیں، روہت شرما نے جواب دیا کپتان آپ کلین بولڈ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چار میچوں کی سیریز پر مشتمل دوسرا ٹیسٹ آج سے چنئی میں کھیلا جارہا ہے، بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو سود مند ثابت نہ ہوا۔

بھارت کی دو وکٹیں 85 رنز کے اسکور پر گر گئی، اس موقع پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی میدان میں آئے، تاہم معین علی کی لاجواب "آف کٹر” ان کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی، اور وہ "کلین بولڈ” ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:  انگلینڈ کا بھارت کیخلاف دلیرانہ فیصلہ

معین علی کی اس خوبصورت گیند پر کوہلی کو کھاتہ بھی کھولنے کی مہلت نہ دی اور وہ پچ پر کھڑے انگلینڈ کھلاڑیوں کو خوشی مناتا دیکھ کر حیران ہوئے، کچھ لمحے بعد کوہلی نے دوسرے اینڈ پر موجود روہت شرما سے استفسار کیا تو بھارتی کھلاڑی نے بتایا کہ آپ کلین بولڈ ہوچکے ہیں۔

بھارت نے چار وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنالئے ہیں، روہت شرما نے 161 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، شبمن گل اور کوہلی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے چیشتور پجارا 21 رنز بناسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے دو اولے اسٹون اور معین علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے انگلینڈ نے ٹیم میں چار تبدیلیاں کیں، جیمس اینڈرسن کو آرام دیا گیا اور ان کی جگہ اسٹیورٹ براڈ ٹیم کا حصہ بنے، معین علی اور بین فاکس بھی فائنل الیون میں شامل ہوئے جبکہ اولی اسٹون کو بھی جوفرا آرچر کے زخمی ہونے کی وجہ سے کھیلنے کا موقع ملا۔بھارتی ٹیم میں بھی تین تبدیلیاں کیں گئیں، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل اور محمد سراج کو واشنگٹن سندر، جسپریت بمراہ اور شہباز ندیم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔

چار میچوں کی سیریز میں مہمان انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، چنئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 227 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں