منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

دورہ پاکستان کیلئے انگلینڈ ٹیم کی کپتانی معین علی کو ملنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے پاکستان آنے والی انگلینڈ ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر معین علی کو ملنے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کپتان جوز بٹلر پنڈلی کی انجری کا شکار ہوکر دی ہنڈرڈز لیگ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ان کی دورہ پاکستان میں بھی شرکت مشکوک ہے۔

جوز بٹلر کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت نائب کپتان معین علی کو ملنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دورہ پاکستان کے دوران جونی بیئرسٹو اور بین اسٹوکس کو بھی آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم 14 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے مابین 7 ٹی20 میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ بقیہ تین میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں