تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اعظم خان کو کیوں شامل کیا؟ چیف سلیکٹر نے بتادیا

کراچی: چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعظم خان کی ورلڈ کپ ٹیم میں شمولیت سے متعلق بتادیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ سلیکشن میں مڈل آرڈر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، ٹی 20 میں اعظم خان کا اسٹرائیک ریٹ سب سے زیادہ ہے، ایسا ہوسکتا ہے کہ رضوان بطور کیپر، اعظم خان بطور بیٹسمین کھیلیں۔

محمد وسیم نے کہا کہ ٹیم سلیکشن مکمل مشاورت کے ساتھ کی گئی ہے، مڈل آرڈر کے کھلاڑیوں کی ایوریج زیادہ معنی نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کا اعلان ٹیم پرفارمنس دیکھ کر ہی کیا گیا ہے، ہر کھلاڑی کی فٹنس کے معیار کو دیکھ کر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہمیں ٹیم کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے لینے ہوتے ہیں، ہر شخص کی رائے کا احترام کرتے ہیں ہماری بھی رائے دیکھنی چاہیے۔

محمد عامر سے متعلق محمد وسیم نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر ریٹائر ہوچکے ہیں اسی لیے ان کے نام پر غور نہیں کیا گیا۔

محمد وسیم نے کہا کہ بعض اوقات کم بالز پر زیادہ رنز کرنے والے بھی فائدہ نہیں دیتے، کچھ کھلاڑی اپنی پرفارمنس سے متاثر نہیں کرسکے، تنقید کرنا سب کا حق ہے، ذاتی حملے کرنا درست نہیں۔

Comments

- Advertisement -