تازہ ترین

محمد صلاح نے نئی تاریخ رقم کر دی

چھ منٹ میں تین گول بنا کر محمد صلاح نے چیمئنز لیگ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

محمد صلاح نے چیمپئن لیگ کی تاریخ کی تیز ترین ہیٹ ٹرک بنا ڈالی۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ میں لیورپول نے رینجرز کو ایک کے مقابلے سات گول سے شکست دی۔

محمد صلاح اب کسی انگلش کلب کے لیے چیمپیئنز لیگ میں سب سے زیادہ (38)گول کرنے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

رینجرز کو مسلسل چوتھی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ لیور پول نے لیگ میں جیت کی بھی ہیٹ ٹرک کرلی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=32bXnkQKqek&t=34s

مائیک نیویل (بلیک برن روورز)، رحیم اسٹرلنگ (مانچسٹر سٹی)، کرسٹیانو رونالڈو (ریال میڈرڈ) اور رابرٹ لیوینڈوسکی (بائرن میونخ) دوسرے فارورڈز ہیں جنہوں نے چیمپئنز لیگ میں 11 منٹ یا اس سے کم وقت میں ہیٹ ٹرک اسکور کیں۔

Comments

- Advertisement -