اشتہار

محمد عباس کی شاندار بولنگ، اہم سنگِ میل عبور

اشتہار

حیرت انگیز

باصلاحیت پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے شاندار کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

انہوں نے ناٹنگھم شائر کے خلاف جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ میں ہیمپشائر کے لیے نو وکٹیں حاصل کیں۔ یہ پاکستانی تیز گیند باز کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 42 ویں دفع پانچ وکٹیں اور کاؤنٹی کرکٹ میں 10 ویں بار پانچ وکٹیں ہیں۔

- Advertisement -

محمد عباس کی جانب سے سوئنگ باؤلنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ پہلی اننگز میں 15.3 اوورز میں 6/49 اور دوسری اننگز میں تین وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں مجموعی طور پر 116 رنز دے کر 9 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

عباس نے بی بی سی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ہوم ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہ کیے جانے پر دکھ کا اظہار کیا تاہم، دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اس امید کے ساتھ مسکرا رہے تھے ان کا وقت جلد یا بدیر آنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں