اشتہار

آسٹریلیا کے خلاف شکست، محمد عامر بولرز پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے میچ میں قومی ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد محمد عامر نے پاکستانی بولرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ شروع سے ایک بات کررہا ہوں کہ آؤٹ آف دی باکس کھیلنا ہو گا۔ دو اوورز میں پتا چل جاتا ہے کیسی بولنگ کرانی ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ قومی ٹیم میں موجود زیادہ تر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی میچز کا تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے ون ڈے میچز بہت کم کھیلے ہیں۔

- Advertisement -

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ جو گیندیں مڈل اوورز میں کرانی چاہئے تھیں انہیں آخر میں کرایا گیا، انہیں یہ ہی اندازہ نہیں کہ مڈل میں بولنگ کیسی کرانی ہے۔

واضح رہے کہ میچ ہارنے کے بعد بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شروعات میں ہم نے بولنگ اچھی نہیں کی، جلد وکٹیں لیتے تو آسٹریلیا کو کم ہدف پر روک سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ خراب فیلڈنگ کی، کیچز چھوڑنا بھاری پڑا، پارٹنر شپ لگتیں تو میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں آتا۔ بابر اعظم نے کہا کہ اگلے میچز اہم ہیں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں