پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

محمد عامر پی ایس ایل کے اس سیزن میں غصے میں کیوں تھے؟ وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے اس سیزن میں فاسٹ بولر محمد عامر کئی وفعہ غصے میں نظر آئے تھے جس کی وجہ انہوں نے بتائی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ میں بابر اعظم نے محمد عامر کی تیز گیند پر کور ڈرائیو پر شاندار چوکا لگایا تھا تو عامر نے غصے اور جھنجھلاہٹ میں بابر اعظم کی طرف گیند پھینکی جسے کیمرے نے محفوظ کرلیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزیسے وائرل ہوگئی تھی۔

گراؤنڈ میں محمد عامر کا اس طرح کا رویہ صرف بابر اعظم کے ساتھ نہیں بلکہ وکٹ لینے پر ان کی سیلیبریشن کو بھی شائقین کرکٹ نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم اب ایک نجی چینل پر شو میں انہوں نے اس ایگریشن کی وجہ بتائی ہے۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیزن 7 میں انجری کا شکار ہونے کے بعد ایک میچ بھی نہیں کھیلا، اسی دروان میں میچ دیکھ رہا تھا تو میں نے سوچا کہ کچھ تو مجھ سے پیچھے رہ گیا ہے جس کی وجہ سے میری کرکٹ پیچھے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میں نے اپنی ڈائیٹ کے حوالے سے سوچا کہ وہ ٹھک سے کھا رہا ہوں یا نہیں پھر نے اپنی ٹریننگ کے بارے میں سوچا کہ میں 20 سال کی عمر اور 30 سال کی عمر میں کس طرح کی ٹریننگ کررہا ہوں جس کے لیے میں نے اپنا پرسنل ٹریننر رکھ لیا۔

’ اس کے بعد میں نے سوچا کہ میری بولنگ میں ایسی کوئی چیز ہے جس سے پیس نہیں آرہا یا مزہ نہیں آرہا، انہوں نے کہا کہ میں پہلے بیٹسمین کے ساتھ آنکھ مچولی کرتا تھا جو کہ میں نہیں کررہا تھا‘

محمد عامر نے مزید کہا کہ جب میں کسی کو بولنگ کراتا ہوں تو یہی سوچتا ہوں کہ تو نہیں یا تو میں نہیں، پھر اسےسے ایگریشن باہر آتا ہے، اس سے یہ ہرگز مطلب نہیں کہ میری کسی سے ناراضگی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں