لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے انگلینڈ میں ’ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے گلوسٹر شائر سے معاہدہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوسٹر شائر کاؤنٹی نے فاسٹ بالر نسیم شاہ کے جگہ لیفٹ آرم پیسر محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے، کاؤنٹی کی جانب سے جاری بیان محمد عامر اگلے میچز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
محمد عامر اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سے کلئیرنس کے منتظر ہیں جو جلد متوقع ہے۔
گوسٹر شائر کے کرکٹ پرفارمنس ڈائریکٹر اسٹیو اسنیل نے محمد عامر کو ٹیم میں خوش آمدید کہا ہے، انہوں نے محمد عامر کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یقین ہے عامر کے آنے سے ٹیم کمبی نیشن بہتر ہوگا اور ان کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔
Welcome to back, @iamamirofficial 😍
We are delighted to announce that Pakistan pace bowler Mohammad Amir has rejoined Glos for the remainder of the @VitalityBlast campaign 🙌
Read more ⤵#GoGlos 💛🖤
— Gloucestershire Cricket 🏆 (@Gloscricket) June 16, 2022
یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کاؤنٹی چھوڑ کر ایمرجنسی میں وطن پہنچ گئے
خیال رہے کہ والد کی علالت کی وجہ سے نسیم شاہ وطن واپس آگئے تھے۔