جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

محمد عامر نے چار سال بعد قومی ٹیم کی جرسی پہنے تصویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

فاسٹ بولر محمد عامر نے چار سال بعد قومی ٹیم کی جرسی پہنے تصویر شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاسٹ بولر محمد عامر نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں قومی ٹیم کی جرسی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ  ’شروع اللہ کا نام لے کر، الحمدللہ، تقریباً چار سال بعد جرسی پہنی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ محمد عامر پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 18 اپریل سے 27 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

3 میچز 18 ، 20اور 21اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز ہوں گے۔

یاد رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ ماہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

محمد عامر نے کہا کہ پاکستان کےلیےکھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں، زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کا موقع دیتی ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ میری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے، پی سی بی نے مجھے عزت دی اور  بتایا پاکستان کے لیے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔

خیال رہےکہ پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی20 میچز کھیلنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے دسمبر  2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں