تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی یوکرین کے نئے صدر کو مبارک باد

ریاض: سعودی فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے یوکرین کے نومنتخب صدر ولادی میر زیلنسکی کو مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرین میں صدارتی انتخابات میں کامیابی پر صدر ولادی میر زیلنسکی کو تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوکرین میں صدارتی انتخابات میں جیت کے موقع پر ہم مسرت کے ساتھ آپ کو مملکت سعودی عرب کے عوام، حکومت اور اپنی جانب سے آپ کو نیک تمناؤں کا تحفہ پیش کر رہے ہیں۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ امید کرتے ہیں کہ یوکرین کے دوست عوام مزید ترقی اور پیش رفت کی منازل طے کریں گے۔

اسی طرح سعودی ولی عہد کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یوکرین میں صدارتی انتخابات میں آپ کی کامیابی پر میں اس امر پر مسرت محسوس کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے اخلاص کے ساتھ آنجناب کے لیے صحت اور مسرت اور یوکرین کے عوام کے لیے مزید ترقی کے حوالے سے اپنی امیدوں اور تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ یکم اپریل کو صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ویلودومیر زیلنسکی نے 30 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ دوسرے مرحلے میں انہوں نے اپنی پوزیشن بہتر بناتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔

کامیڈین ویلودومیر زیلنسکی یوکرین کے صدر منتخب

صدارتی انتخابات میں 39 امیدواروں نے حصہ لیا لیکن کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا اور دوسرے مرحلے میں حتمی نتائج کا انتظار تھا لیکن اب ویلودومیر زیلنسکی کی کامیابی کے بعد وہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -