تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

محمد حفیظ کو ریٹائرمنٹ کے بعد نئی ذمہ داری مل گئی

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کے بعد نئی ذمہ داری سنبھال لی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نئی ذمہ داری ملنے پر کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی کیا۔

محمد حفیظ نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’بچوں کو اسکول پہنچانا شروع کردیا ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی پہلی اسائنمنٹ بہت اچھی لگ رہی ہے۔‘

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 میں محمد حفیظ نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کی اور سلطانز کے خلاف فائنل میچ میں آل راؤنڈر کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 55 ٹیسٹ 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 کھیلنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کچھ عرصہ قبل بین الا قوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

Comments