جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان سے قبل محمد حفیظ کرکٹ کمیٹی سے مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن محمد حفیظ ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان سے قبل اچانک عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق کپتان محمد حفیظ نے کرکٹ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اعزازی ممبر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی میں ذمہ داری دینے کے لیے ذکا اشرف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کرکٹ کے لیے میری نیک خواہشات ہمیشہ رہیں گی۔

- Advertisement -

محمد حفیظ نے کہا کہ جب بھی ذکا اشرف کو جب بھی میری دیانتدرانہ تجاویز کی ضرورت ہوگی تو میں ہمیشہ دستیاب ہوں گا۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ گزشتہ روز ہونے والے مینجمنٹ اجلاس کا حصہ تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو ورلڈ کپ کے لیے مکمل سپورٹ کرنا چاہیے اس کے بعد کپتان کے حوالے سے سوچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کرنی چاہیے، بابر اعظم کو بھی ورلڈ کپ کے لیے مکمل سپورٹ کرنا چاہیے اس کے بعد ورلڈ کپ کے بعد کپتان کے حوالے سے سوچا جاسکتا ہے، ہمیں اس ٹیم سے امید لگانی چاہیے انشا اللہ اچھے نتائج آئیں گے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں ایشیا کپ میں ہم ناکام ہوئے اگر کسی بھی چیز کے پیچھے چھپیں گے تو بہتری نہیں آئے گی۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ دو، تین سال سے کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں انہیں ذمہ داری لینا ہوگی، سمجھتا ہوں کہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میرٹ پر منتخب ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں