پاکستان کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے بیگ بیش لیگ 15 کے ڈرافٹ میں نظر انداز کیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔
بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹرڈ 74 پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل تھ ےجن میں سے 7 کرکٹرز نے اپنی اپنی فرنچائز ٹیموں میں جگہ بنائی۔
محمد حارث نے لیگز کی اہمیت کو تسلیم کیا لیکن قومی ٹیم کی نمائندگی کے لیے اپنی موجودہ وابستگی پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ بگ بیش لیگ عمدہ ٹورنامنٹ ہے اور میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، لیگ کے مواقع آتے جاتے رہتے ہیں اور میری ترجیح اس وقت قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے کارکردگی دکھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ ہماری غلطیوں کی نشاندہی اور ان کو درست کرنے میں بہت مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ ہم کوچنگ اسٹاف کی طرف سے نمایاں کردہ پہلوؤں پر کام کر رہے ہیں۔
محمد حارث نے کہا کہ ابھی میری توجہ اپنی دفاعی تکنیک کو بہتر بنانے پر ہے جو تمام فارمیٹس کے لیے ضروری ہے۔