ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

محمد نبی نے نئی تاریخ رقم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ 2023 میں محمد نبی نے افغانستان کے لیے تاریخ رقم کر دی۔ سری لنکا کے خلاف اپنی تیز رفتار ففٹی کے ساتھ ریکارڈ بک میں نام درج کروا دیا۔

محمد نبی 5000 بین الاقوامی رنز مکمل کرنے والے پہلے افغان بلے باز بھی بن گئے۔

افغانستان کو سپر 4 مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے 37.1 اوورز میں ہدف کا تعاقب کرنے کی ضرورت تھی اور نبی نے 200 سے زائد اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 32 گیندوں پر 65 رنز بنا کر افغانستان کے حق میں جیت کے لیے راہ ہموار کرنے کی زبردست کوشش کی۔

- Advertisement -

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نبی نے 259 بین الاقوامی میچوں میں افغانستان کی نمائندگی کی ہے اور مختصر عرصے کے لیے قومی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔

Image

ان کے نام 21 نصف سنچریاں اور ایک سنچری ہے۔ اسٹار آل راؤنڈر نے سری لنکا کے خلاف صرف 24 گیندوں میں پچاس رنز کے ہندسہ تک پہنچایا اور اپنے ملک کی طرف سے تیز ترین ون ڈے ففٹی بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔

افغانستان کے لیے تیز ترین ون ڈے نصف سنچریاں
24 گیندیں – محمد نبی بمقابلہ سری لنکا لاہور، 2023
26 گیندیں – مجیب الرحمان بمقابلہ پاکستان، کولمبو، 2023
27 گیندیں – راشد خان بمقابلہ آئرلینڈ، ابوظہبی، 2021
28 گیندیں – محمد نبی بمقابلہ زمبابوے، بلاوایو، 2014
28 گیندیں – شفیق اللہ شنواری بمقابلہ آئرلینڈ، گریٹر نوئیڈا، 2017

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں