تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’وکٹ کیپنگ کے دوران تلاوت کرتا رہتا ہوں‘

کراچی: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کھلاڑی شش و پنج کا شکار نظر آئے، بھارتی کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج دیکھ کر بابر اعظم اور میں نے فائدہ اٹھایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپنگ کے دوران تلاوت کرتا رہتا ہوں، قومی ٹیم کے کھلاڑی اب تہجد کی نماز بھی باقاعدگی سے پڑھتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان پوران بھی مجھ سے تلاوت سے متعلق سوال پوچھ چکے ہیں۔

محمد شامی پر تنقید کے سوال پر رضوان نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے والے ممالک ہماری ایک فیملی ہے، میدان میں ہماری جنگ الگ ہے، میچ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے بھارتی شائقین کو شامی پر تنقید نہیں کرنی چاہیے تھی، فاسٹ بولر کو عزت دینی چاہیے تھے۔

آسٹریلیا سے میچ میں شکست پر محمد رضوان نے کہا کہ جتنی بھارت سے میچ جیتنے کی خوشی تھی سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہار کا اتنا ہی دکھ ہوا، میتھیو ویڈ نے بہت اچھی بیٹنگ کی، وارنر کو بھی کینگروز کی جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ کسی بھی ٹائم پر نہیں لگ رہا تھا کہ میچ ہمارے ہاتھ سے نکل رہا ہے، ہم وکٹیں بھی لے رہے تھے، جیسی ہماری بولنگ تھی ہم سمجھ رہے تھے آسٹریلیا کو ہرادیں گے لیکن اس کے برعکس ہوا، ہم صرف محنت کرتے ہیں کامیابی اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔

میزبان نے پوچھا کہ شادی کے تیسرے دن ہی کرکٹ کھیلنے چلے گئے یہ کہاں ہوتا ہے؟ اس پر رضوان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں تو شادی کے اگلے روز ہی کرکٹ کھیلنے چلا گیا تھا۔

رضوان نے بتایا کہ شادی میں یاسر شاہ اور باسط بھائی بھی آئے تھے، باسط بھائی نے کہا کہ کل فرسٹ کلاس کا بہت اہم میچ ہے، ہم جیت جائیں گے تو اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرجائیں گے، انہوں نے کہا کہ کٹ بیگ دے دو اور صبح میچ کے لیے آجانا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے شادی ہال میں ہی یاسر شاہ کو کٹ بیگ دے دیا، صبح جب میں جانے لگا توگھر میں موجود مہمانوں نے پوچھا کہ کدھر جارہے ہو میں نے کہا کہ میچ ہے اسلام آباد جارہا ہوں، محرم کے دن تھے راستے بند تھے بڑی مشکل سے گراؤنڈ پہنچا اور میچ کھیلا، پھر گھر آیا اور تین دن بعد دوبارہ چلا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -