اشتہار

محمد رضوان کا ایک اور بڑا اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے خلاف ذمہ دارانہ ففٹی بنانے والے محمد رضوان نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔

محمد رضوان کو 57 رنز کی جاحانہ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی سیمی فائنل قرار دیا گیا۔ انہوں نے 43 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے شامل تھے۔

اس میچ میں انہوں نے ورلڈکپ کیریئر کا بہترین پاورپلے کا استعمال کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 28 رنز بنائے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 164 تھا۔

- Advertisement -

وکٹ کیپر بلے باز پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ مین آف دی میچ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

وہ شاہدآفریدی اور محمد حفیظ کے برابر آگئے ہیں جنہوں نے 11، 11 بار میچ آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔

Image

اس فہرست میں شاداب خان 10 میچ آف دی میچ کے ساتھ چوتھے اور بابراعظم 8ایوارڈز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

بابراعظم اور رضوان نے ایک بار پھر دنیا کی تمام جوڑیوں سے بہترین اوپننگ جوڑی ہونے کا ثبوت دے دیا۔

کیویز کیخلاف بابراعظم اور محمدرضوان نے سنچری شراکت بنائی اور میگا ایونٹ کی تاریخ میں تیسری بار یہ کارنامہ انجام دینے والی دنیا کی پہلی جوڑی بن گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں