بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

محمد رضوان کی عوام سے شاہد آفریدی کیلیے بڑی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں اپنی زکوٰۃ وصدقات شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو دیں۔

اس حوالے سے محمد رضوان نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ بیان جاری کیا ہے جس میں وہ لکھتے ہیں کہ رمضان سخاوت کا مہینہ ہے جس میں ہمارے اقدام کسی کی زندگی بدل سکتے ہیں۔

قومی بیٹر نے مزید لکھا ہے کہ ضرورت مندوں کی مدد کے لیے اپنی زکوٰۃ اور صدقہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو بھیجیں۔

اسکرین گریب/ ایکس

آخر میں انہوں نے دعائیہ پیغام میں لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اور آپ کے چاہنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں