پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

محمد یوسف کو شاندار بیٹںگ کرنے والا بچہ مل گیا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمد یوسف کی شاندار بیٹنگ کرنے والے بچے سے ملاقات ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دو دن قبل محمد یوسف نے بچے کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ جارحانہ انداز میں بیٹنگ کررہا اور انہوں نے بیٹںگ پسند کرتے ہوئے بچے کا رابطہ نمبر مانگنے میں صارفین کی مدد طلب کی تھی۔

اب سے کچھ دیر قبل محمد یوسف نے بچے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اسے ٹپس دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور بچہ بھی نیٹ میں پریکٹس کررہا ہے۔

محمد یوسف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’دو دن پہلے بچے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی، آپ سب کا شکریہ آج اس سے ملاقات ہوگئی ہے اس بچہ کی اس چھوٹی سی عمر میں بیٹ اسپیڈ شاندار ہے۔

محمد یوسف کو بچے کی بیٹنگ پسند آگئی، ویڈیو شیئر کردی

انہوں نے مزید لکھا کہ ’مگر ہم نے اپنے بچوں کو وہ چیزیں بھی سکھانی ہیں کہ آگے چل کر وہ تمام فارمیٹ کھیل سکیں کیونکہ بچوں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے آگے چل کر یہی بچے ملک کا نام روشن کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں