اشتہار

’میں وکٹ بنانے کا ماہر نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ میں وکٹ بنانے کا ماہر نہیں ہوں جب ملتان میں پچز دیکھنے گیا تو بتایا گیا کہ ہمارے پاس وہ مٹی نہیں جو درکار ہے۔

پاک نیوزی لینڈ دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وکٹ ٹرن کررہی ہے وسیم اکرم اور وقار یونس کے دور میں باؤنسی وکٹ ہوتی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ اچھا رہا تھا ٹیسٹ کرکٹ کے لیے تجربہ اہمیت رکھتا ہے یہ بھی ایک کمرہ امتحان ہے جس میں بیٹر کے گیم کو چھیڑا نہیں جاسکتا۔

محمد یوسف نے کہا کہ عبداللہ شفیق نے انگلینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی تھی اگر کچھ اننگز خراب ہوجائیں تو کھلاڑی کو فکر لاحق ہوجاتی ہے تکنیکی طور پر عبداللہ شفیق کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا.

بیٹنگ کوچ نے مزید کہا کہ کپتان یا مینجمنٹ کی جانب سے بیٹرز کو کوئی ہدایات نہیں ملتیں سب کھلاڑی اپنا نیچرل گیم کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کیوی ٹیم 449 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنالیے ہیں جبکہ مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 295 رنز درکار ہیں۔ امام الحق 74 اور سعود شکیل 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں