اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

بابر اعظم ڈاٹ بالز کے دباؤ میں آجاتے ہیں، محمد یوسف

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بھی ڈاٹ بالز کے دباؤ میں آجاتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ جونیئر کرکٹ ٹیم محمد یوسف نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تکنیک ٹھیک کروں گا ٹیم کے کھلاڑیوں کا مسئلہ ڈاٹ بالز ہیں، بابر اعظم بھی ڈاٹ بالز کے دباؤ میں آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سینئر کھلاڑیوں کی تکنیک میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، آسٹریلیا میں ایسے کھلاڑی ہونے چاہئیں جن کی تکنیک اچھی ہو۔

- Advertisement -

محمد یوسف نے کہا کہ جونیئر لیول پر کرکٹرز کی تکنیک بہتر کی جائے گی تاکہ وہ پاکستان کی ٹیم میں شامل ہوں تو ان کو کوئی مسئلہ نہ ہو۔

سابق کپتان نے کہا کہ ابھی ہمارے پاس وقت کم ہے ورلڈ کپ کے بعد کھلاڑیوں کی تکنیک پر بھی کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں کو تیار کرنا چیلنج ہے میں خود بھی اکثر کہتا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں کو جونیئر لیول پر کام کرنا چاہیے، یہ پلیٹ فارم ایسا ہے جہاں سے اچھے لڑکے ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

محمد یوسف نے کہا کہ پیسہ مقصد نہیں ضرورت ہوتا ہے، ٹی 20 کرکٹ نے ہماری کرکٹ تباہ کردی ہے، مار دھاڑ یا پاور ہٹنگ کرکٹ نہیں ہے، میرے خیال میں کلب لیول پر 40 اوورز کی کرکٹ ہونی چاہیے تاکہ کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع مل سکے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ پی سی بی کے پاس میرے لیے پیسے نہیں ہیں، راہول ڈریوڈ دس کروڑ لے رہے تھے ہمیں تو اتنے پیسے نہیں مل رہے، مجھ سے کہا گیا کہ ہم آپ کو پیسے نہیں دے سکیں گے میں حیران ہوا کہ مجھے نہیں دے سکتے باقی سب کو دے سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں