تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

محمد یوسف کا شان مسعود سے متعلق اہم بیان

لاہور: قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز شان مسعود کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود کاؤنٹی کرکٹ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کررہے ہیں اور وہ سات اننگز میں 118 کی اوسط سے 826 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

محمد یوسف نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح شان مسعود کاؤنٹی میں کھیل رہے ہیں آج تک پاکستان کا کوئی کھلاڑی نہیں کھیلا سلیکٹرز ان کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

بیٹنگ کوچ نے کہا کہ شان مسعود پہلے ہی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں ہمیں ون ڈے میں دیکھنا ہوگا کہ ان کی جگہ کہاں بنتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسد شفیق اچھے بلے باز ہیں لیکن وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کے حالیہ سیزن میں تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔

محمد یوسف نے کہا کہ کھلاڑی کو ٹیم میں واپسی کے لیے اچھی کارکردگی کی ضرورت ہوتی ہے۔

ویسٹ انڈیز سے سیریز سے متعلق انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ ہیٹ ویو کے دوران ویسٹ انڈیز سے سیریز ہے اگر کھلاڑیوں کی فٹنس لیول اچھی ہوگی تو موسم سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ اگر کھلاڑی فٹ ہیں تو گرم موسم ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

Comments