تازہ ترین

مہوش حیات کی بی جے پی رہنما پر سخت تنقید

کراچی : تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے بی جے پی رہنما سبرامنین سوامی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘بھارت میں جو ہورہا ہے اس پر دنیا نے اپنی آنکھیں کیوں بند کررکھی ہیں؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے بھارت کی بدترین حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبرامنین سوامی کے غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے نمائندہ کو اس طرح تبصرے کرنے کی اجازت کس طرح دی جاسکتی ہے، بھارت میں جو کچھ ہورہا ہے کہ اس پر دنیا نے آنکھیں کیوں بند کررکھی ہیں۔

خوبرو اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہی ہے جو نازی جرمنی نے کیا، تو کیا اب مسلمانوں کے ساتھ بھی وہی ہوگا؟

خیال رہے کہ ایسے وقت میں جب پوری دنیا کو کورونا وائرس کی آفت کا سامنا ہے ایسے میں ہندو انتہا پسند بھارتی حکمران اور انکی جماعت بی جے پی اس بحرانی دور میں بھی مسلمانوں کو ایذا پہنچانے سے باز نہیں آرہی۔

بی جے پی رہنما نے متنازع شہریت قانون کا دفاع کرتے ہوئے واضح الفاظ میں مسلمانوں کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دیا اور کہا تھا کہ مسلمان کسی بھی صورت برابری کے حقوق حاصل کرنے کا حق نہیں رکھتے۔

Comments

- Advertisement -