تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

عید پر قربانی کے ساتھ اور کیا قربان کریں؟ محسن عباس حیدر نے بتادیا

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کل مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی اور شہریوں کی جانب سے سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دیا جائے گا۔

شوبز فنکاروں کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر عید الاضحیٰ کے حوالے سے معنی خیز پوسٹ اور ویڈیو شیئر کی جارہی ہیں۔

مداح بھی اپنے پسندیدہ فنکاروں‌ کی پوسٹس پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور ان کی ویڈیو اور پیغام کو سراہا رہے ہیں۔

اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے بھی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

محسن عباس حیدر نے لکھا کہ ’اس عید پر لگے ہاتھ اپنی انا، اکڑ، جلن، نفرت وغیرہ بھی قربان کرہی دیجئے۔

اداکار نے چند روز قبل ایک اور معنی خیز پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے لکھا کہ تھا ’یقین مانیے ہم سب اپنے حصے کا رزق کھا کر ہی مریں گے، تو حرام خوری سے گریز کیجئے اور ایمانداری سے کام کیجئے۔

Comments

- Advertisement -