تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’خواتین اور لڑکیوں کا داخلہ ممنوع ہے‘

کراچی: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار محسن عباس حیدر نے خواتین سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

اداکار محسن عباس حیدر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین اور لڑکیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ پیار،رشتے اور شادی کے لیے وقت نہیں، اگر آپ میری زندگی میں شامل ہونا چاہتی ہیں تو میری بہن ، ماں اور بطور بیٹی شامل ہوں۔

اداکار نے مزید لکھا کہ میں سکون سے مرنا اور جینا چاہتا ہوں۔

خیال رہے کہ محسن عباس حیدر نے فاطمہ سہیل سے 2015 شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے تاہم مختلف تنازعات کے بعد 2019 میں جوڑےکے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

محسن عباس حیدر نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بددعا‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے میں عبیر کی محبت میں مبتلا ہوتے ہیں اور اس کی بے وفائی پر موت کو گلا لگا لیتے ہیں۔

بددعا کی دیگر کاسٹ میں منیب بٹ، امر خان ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں