تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

محسن خان اور رینا رائے کی شادی کیوں ناکام ہوئی؟ سابق کرکٹر نے برسوں بعد راز پردہ اٹھا دیا

سابق پاکستانی کرکٹر محسن خان اور ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ رینا رائے کی شادی کیوں ناکام ہوئی اس سے برسوں بعد پردہ اٹھ گیا ہے۔

محسن حسن خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں رینا رائے سے اپنی شادی اور پھر طلاق کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ انہیں نہ اس شادی پر پچھتاوا ہے اور نہ اس کے ناکام ہونے پر کوئی افسوس ہے۔

سابق قومی کرکٹر نے کہا کہ انہوں ںے ایک اداکارہ نہیں بلکہ ایک انسان سے شادی کی تھی۔ ان سے شادی کے وقت مجھے اس بات سے کوئی غرض نہیں تھی کہ رینا کی سماجی حیثیت کیا تھی اور ان کا تعلق کہاں سے تھا۔

محسن خان نے شادی کی ناکامی پر برسوں بعد لب کشائی کرتے ہوئے اس راز سے پردہ اٹھایا اور بتایا کہ پاکستان میں رینا رائے کا رہنے سے انکار ہی ہمارے درمیان پہلی دوری اور پھر رشتے کے خاتمے کا سبب بنی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا ملک اور پہنچان ہے اس لیے شادی کے بعد میں نے پاکستان میں رہنے کا فیصلہ کیا لیکن رینا رائے اس پر راضی نہیں تھا۔ ان کا انکار اور اس پر بضد رہنا پہلے ہمارے درمیان دوری اور پھر ہماری شادی کے خاتمے کا سبب تھا۔

محسن خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے رینا رائے سے شادی سے قبل ان کی کوئی فلم نہیں دیکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اس بات پر کوئی یقین کرنے کو تیار نہیں ہوتا کہ میں نے رینا رائے کی کوئی فلم نہیں دیکھی تھی لیکن سچ یہی ہے کیونکہ مجھے فلمیں دیکھنے کا شوق ہی نہیں تھا۔

واضح رہے کہ خوب رو پاکستانی کرکٹر محسن خان اور 70 اور 80 کی دہائی کی نامور بھارتی اداکارہ رینا رائے کی شادی 1983 میں اس وقت ہوئی تھی جب اداکارہ اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں۔ شادی کے بعد کچھ عرصے تک انہوں نے فلموں میں کام بند کر دیا تھا۔ دونوں کی ایک بیٹی جنت بھی ہے جس کی پیدائش کے کچھ سالوں بعد ہی جوڑے میں طلاق ہوگئی تھی۔

اس سے قبل رینا رائے نے رواں سال کے آغاز میں ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے سابق شوہر محسن خان اچھی شخصیت اور بہترین دل کے مالک ہیں اور طلاق ہو جانے کے کئی سال بعد بھی وہ اپنی بیٹی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

رینا رائے نے کہا تھا کہ محسن خان نے ہماری شادی بچانے کے لیے پاکستان کے بجائے لندن منتقل ہونے کا مشورہ بھی دیا تھا لیکن ان کا دل نہیں مانا اور وہ محسن خان کے لائف اینڈ اسٹائل میں ایڈجسٹ بھی نہیں ہوسکی تھیں جس کے باعث انہوں نے طلاق لی تھی۔

Comments

- Advertisement -