جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

دہشت گردی کی لہر کو ختم کرکے دکھائیں گے، محسن نقوی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی لہر آئی ہے اسے ختم کرکے دکھائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، وفاقی حکومت ہر طریقے سے بلوچستان حکومت کی مدد کررہی ہے۔

- Advertisement -

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی لیپس کو بھی دیکھا جارہا ہے، دہشت گردی کا مقابلہ مل کر کرنا ہے اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کو سوچنا ہوگا یہ کون لوگ ہیں جو لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں، دہشت گردی کے کچھ واقعات کو روکا بھی گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کوئی قوم یا مذہب نہیں ہوتا، انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے، انسانی حقوق کے علمبردار ایسے واقعات کی مذمت کیوں نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ آج بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے، جاں بحق و زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ معصوم شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں