تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

معین خان کی وزیراعظم سے کرکٹ کے معاملات دیکھنے کی اپیل

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے وزیراعظم سے کرکٹ کے معاملات دیکھنے کی اپیل کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے کرکٹ بورڈ کے معاملات دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹولہ پاکستان کرکٹ میں من مانیاں کرکے کرکٹ کو تباہ کررہا ہے۔

معین خان نے کہا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کرپٹ لوگوں سے جان چھڑائیں اور ایک سسٹم بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ میں کچھ لوگ ہمیشہ چور دروازے سے آتے ہیں ندیم خان پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں پر خود کرپشن کے الزامات ہیں، اگر میں نے منہ کھولا تو سب کے لیے مشکل ہوجائے گی۔

معین خان نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے بورڈ میں ایک لابی کراچی کے خلاف کام کر رہی ہے، کراچی سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز ہوں یا ایڈمنسٹریٹر ہوں لگتا ہے لابی ان کے خلاف کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ڈائریکٹر ندیم خان کو ملازمت سے فارغ کردیا تھا، وہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک و ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس بھی رہ چکے تھے۔

Comments

- Advertisement -