منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ناکام جلسے نے ن لیگ کے جعلی مینڈیٹ کو بے نقاب کر دیا: مولا بخش چانڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ پنجاب کے ایک مخصوص علاقے کو ترجیح دی، ملتان کے ناکام جلسے نے مسلم لیگ ن کے جعلی مینڈیٹ کو بے نقاب کر دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز شریف کے ملتان میں خطاب کے ردعمل میں اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت کبھی ن لیگ کی ترجیح نہیں رہی، جنوبی پنجاب کے عوام نے آج نواز شریف سے بدلہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ملتان کے عوام نے آج مسترد کر دیا، المیہ یہ ہے کہ چھوٹے بھائی نے بھی نواز شریف کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے، نواز شریف نے جعلی مینڈیٹ حاصل کی اس بات کا اندازہ ملتان کے ناکام جلسے سے لگایا جاسکتا ہے، آج ملتان کی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

- Advertisement -

ن لیگ پارلیمنٹ میں آکر نااہلی کا فیصلہ ختم کر دے گی: نواز شریف


نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف صبح سے شام تک مجھے کیوں نکالا کا راگ آلاپ رہے ہیں، انہوں نے ثابت کر دیا ان میں قومی لیڈر والی خوبی نہیں، نواز شریف جسے سازش قرار دے رہے ہیں وہ خود یہی کرتے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ملتان میں جلسہ منعقد کیا گیا تھا، جبکہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نےکہا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں، جنوبی پنجاب ان کا ہے، مگر آج جنوبی پنجاب میرے سامنے ہے، دل چاہتا ہے باقی زندگی یہیں گزار دوں، جنوبی پنجاب کے ٹھیکے دارو، آؤ دیکھ لو یہاں کے لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں