ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

معروف اداکار شاہ رخ خان ’ ڈاکٹر‘ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ میں اردو زبان کی ترویج کے لیے جو کام کرسکتا ہوں ضرور کروں گا کیوں کہ میرے والد بھی اردو سے بہت محبت کرتے تھے اور نفیس اردو بولا کرتے تھے،والد کی وجہ سے ہی میں تھوڑی بہت اردو بول پاتا ہوں۔

یہ بات معروف اداکار شاہ رخ خان نے بھارتی حیدر آباد میں واقع مولانا آزاد قومی یونیورسٹی کی چھٹی سالانہ تقریب برائے تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے چانسلر نے اداکار شاہ رخ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری پیش کی۔

- Advertisement -

شاہ رخ نے تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کی انتظامیہ اور فیکلٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ ڈگری ملنے پر بہت خوش ہوں اور اگر میرے والدین حیات ہوتے تو اور بھی خوش ہوتے کیوں کہ میری ماں کا تعلق بھی حیدر آباد سے ہے جہاں مجھے اس اعزاز سے نوازا گیا۔

post3

جب کہ میرے والد اردو زبان کے بڑے قدردان تھے وہ بہت عمدہ اور نفیس اردو بولا کرتے تھے اور وہ مولانا آزاد کے مداح بھی تھے اور مولانا آزاد کے نام پر ہی یہ یونیورسٹی ہے،اس لیے میرے لیے یہ اعزاز تہری خوشی کا باعث بنا ہے۔

post4

انہوں نے کہا کہ اردو زبان سمیت دیگر زبانوں کے حوالے سے جو بھی خدمت میں کرسکتا ہوں اسے جاری رکھوں گا. شاہ رخ خان نے اپنا خطاب اردو زبان میں شروع کیا جب کہ اختتامی الفاظ انگریزی میں ادا کیے۔

post2

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں