اشتہار

فوادچوہدری کا فضل الرحمان کو ماہرِ نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے مولانا فضل الرحمان کو فوری ماہرِ نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے فوادچوہدری نے لکھا کہ فضل الرحمان صاحب سے گزارش ہے فوری طور پر کسی ماہر نفسیات سے مشورہ کریں اعصابی تناؤ میں کمی کی دوائیاں لیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آنکھوں سے پتہ چل رہا ہے موصوف سونہیں پا رہے ورنہ جیل کےاسپتال شفٹ کرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

بنوں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی حد میں رہیں ابھی جمعیت والے زندہ ہیں، شہری عمران خان کا ساتھ نہ دیں بلکہ میدان میں آکر ملک کی وفادار قوتوں کا ساتھ دیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان کو آرام سے ایک لمحہ بھی نہیں گزارنے دیں گے، ہمیں ان کے آقاؤں کا اور ان کی ڈوریں ہلانے والوں کا پتا ہے، عمران خان کو اقتدار سے اتارنا پاکستان سے وفاداری ہے، تم اگر اقتدار میں آنے کی خواہش رکھتے ہو تو کبھی پوری نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں