جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

’حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے، پالیسیاں بند کمروں میں بن رہی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

جمعیت علمأ اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایک سال سے دیکھ رہا ہوں حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے ملکی سالمیت سےمتعلق  پالیسی ایوانوں میں نہیں بندکمروں میں بنائی جارہی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان کو مطمئن رکھنا اسپیکر اسمبلی کی ذمہ داری ہے مسئلہ صرف اس ایوان میں نہیں بلکہ پورا ملک پریشان ہے، عام آدمی کےپاس روزگار ہے اور نہ ہی جان مال کاتحفظ ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کوئی غلط فیصلہ کرتی ہے تو پارلیمان میں ہی بات ہوتی ہے محکمے اور ادارے ملیامیٹ کیے جا رہے ہیں لوگ بےروزگار ہو رہے ہیں، بلوچستان، خیبرپختونخوا کی صورتحال پوشیدہ نہیں ہے دو صوبوں میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، ماورائے آئین پالیسیاں بنائی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران ملکی معاملات سے بےخبر ہیں حکومت صرف انگوٹھے لگا رہی ہے، کےپی کےجنوبی اضلاع میں کوئی حکومت نہیں پولیس چوکیاں اندر سے کنڈیاں لگا کر بند کر دی گئی ہیں، سڑکیں اور گلیاں مسلح قوتوں کے ہاتھوں میں ہیں، قانون سازیاں کی جارہی ہیں پہلے ریاست کو تو مضبوط کرو، پہلےریاست کومضبوط کریں اپنی رٹ مضبوط کریں، صوبوں میں اسمبلیاں ہیں لیکن وہ بھی عوام کی نمائندہ نہیں ہم اس وقت کہاں کھڑےہیں، کب ملک کیلئےسوچیں گے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں