تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مچھ واقعہ، پاکستان اور اسلام کو بدنام کرنے کے لیے تھا، طاہر اشرفی

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مچھ واقعے میں ملوث افراد نے پاکستان اور اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلہ کان میں کام کرنے والے 10 مزدوروں کی ہلاکت پر جاری اپنے تعزیتی بیان میں مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مچھ واقعہ بھی پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے تھا، ملوث افراد نے اسلام اور پاکستان کو بدنام کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’عالمی دہشت گرد تنظیموں کو بھارت فنڈنگ کررہاہے، واقعے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا‘۔

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ’ہمیں مستقل بنیادوں پر دہشتگردی کو ختم کرنا ہے، امت مسلمہ کےمسائل کا حل وحد ت اور اتحاد میں ہے،دہشت گردی،فرقہ ورانہ تشدد، کرپشن  کا خاتمہ اتحاد کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: سانحہ مچھ : وزیراعظم کی ہزارہ برادری سے اپنے پیاروں کی تدفین کی دراخوست

اُن کا کہنا تھا کہ ’وفاقی حکومت  کی پوری کوشش ہےکہ امت مسلمہ  متحد ہو ، قوم نےمل کر انتہاپسندی اور دہشت گردی کا مطالبہ کرنا ہے،وزیراعظم کامؤقف واضح ہے اقلیتی برادری بھی برابرکی پاکستانی ہے،موجودہ حکومت نے مدارس اور مساجد کا تحفظ یقینی بنایاہے‘۔

واضح رہے کہ  مچھ میں تین روز قبل نامعلوم افراد میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کیا اور اُن کی لاشوں کو پہاڑی علاقے میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے لواحقین نے کوئٹہ کے نادرن بائی پاس پر دھرنا دیا ہوا ہے اور وہ اپنے پیاروں کی تدفین وزیراعظم کی آمد سے مشروط کرچکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے لواحقین سے مذاکرات کی دو بار کوشش کی گئی جو ناکام ہوئی۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے بعد وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری گزشتہ روز کوئٹہ پہنچے اور لواحقین سے مذاکرات کی کوشش کی مگر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں اپیل کی کہ مچھ واقعہ قابلِ مذمت اور افسوسناک ہے، وہ جلدی کوئٹہ کا دورہ کر کے لواحقین سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے اپیل کی کہ مرنے والے افراد کی جلد از جلد تدفین کردی جائے۔

Comments

- Advertisement -