تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

موبائل فون کے شوقین بچوں کو ماں نے "سبق” سکھا دیا

لندن : ہم نے اکثر اپنے گھروں میں بھی دیکھا ہوگا کہ نئی نسل خصوصاً کم عمر بچے موبائل فون کے دیوانے ہوتے ہیں، انہیں وقت پر کھانے کو بے شک نہ ملے لیکن موبائل فون ملنا لازمی ہے۔،

والدین بچوں کی اس قسم کی سرگرمیوں سے پریشان بھی ہوجاتے ہیں کیونکہ موبائل فون کا مسلسل استعمال بچوں کی صحت پر بہت برے اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ماں گھر سے باہر جاتے ہوئے وائی فائی کا موڈیم بھی اپنے ہمراہ لے گئی تاکہ بچے کچھ دیر موبائل فون سے دور رہ پائیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں لوسی بریزیئر نامی خاتون نے اپنے بچوں سے وائی فائی موڈیم اس وقت چھین لیا جب انہوں نے تفریح کیلئے گھر سے باہر جانے سے انکار کردیا۔

لوسی بریزیئر نے فیملی کے ساتھ دوپہر کا کھانا کسی ہوٹل میں کھانے کا پروگرام بنایا لیکن ان کیے بچوں 14 سالہ بیٹی ٹیانا اور11 سالہ ٹریسٹیان نے ساتھ جانے سے منع کردیا۔

بچوں کا کہنا تھا کہ ہم گھر پر ہی رہیں گے ہمیں باہر سے زیادہ گھر میں بیٹھ کر موبائل فون پر گیمز کھیلنا زیادہ اچھا لگتا ہے۔

بچوں کے اس فیصلے کے بعد ماں نے بھی اپنا فیصلہ سنایا لوسی بریزیئر نے بچوں کو سبق سکھانے کیلئے بچوں کو گھر پر چھوڑ کر وائی فائی کا موڈیم ہی اپنے ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا۔

لوسی بریزیئر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ ہماری طرف سے بچگانہ حرکت تھی لیکن سچ پوچھیں تو یہ کرنا بہت اطمینان بخش تھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک خوبصورت دوپہر گزاری لیکن گھر میں موجود میرے بچے اپنے وائی فائی موڈیم کو واپس لینے کے لیے بے چین تھے۔

خاتون نے مزید کہا کہ ہم نے حقیقت میں پیسہ بچایا کیونکہ وائی فائی موڈیم ہر 20 منٹ میں اسنیکس نہیں مانگتا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ وہاں موجود ایک اور جوڑے نے ہمارے اس رویے کو "جینیئس” قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -