بالی ووڈ کی معروف اداکارہ آتھیا شیٹی نے اپنے شوہر و کرکٹ اسٹار کے ایل راہول کے ہمراہ سوشل میڈیا پر اپنا ‘پریگنینسی فوٹو شوٹ’ شیئر کیا جو تیزی سے وائرل ہو گیا۔
فوٹو شوٹ کی تھیم بلیک اینڈ وائٹ ہے، جس میں آتھیا اور اُن کے شوہر کے ایل راہول کے ساتھ 10 تصاویر و ویڈیوز شامل ہیں جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
آتھیا شیٹی نے ماں بننے کی خوشخبری 3 نومبر 2024 کو انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایک پوسٹ سے دی تھی تاہم اب انہوں نے پریگننسی فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے۔
اداکارہ نے اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پریگننسی فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کی جس میں آتھیا شیٹی بیبی بمپ واضح ہے۔
یاد رہے کہ آتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی 23 جنوری 2023ء کو ہوئی تھی اور ورلڈ کپ کے میچز میں آتھیا اپنے خاوند کی حوصلہ افزائی کرنے اسٹیڈیم بھی پہنچی تھیں۔