جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

آتش فشاں پھٹ پڑا، سیاح جان بچانے کیلیے بھاگنے لگے، خوفناک مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

لاوا اگلتے ماؤنٹ ایٹنا کے ڈرامائی مناظر دیکھ کر دل دہل گئے۔

سیر و تفریح کے لیے پہاڑ پر موجود درجنوں سیاحوں کے لیے صورتحال اس وقت خوفناک ہو گئی جب ماؤنٹ ایٹنا نے لاوا اگلنا شروع کر دیا اور سیاہ بادل آسمان پر بلند ہونے لگے۔

سیاح اپنی جان بچانے کے لیے پہاڑ سے اتر کر محفوظ مقام کی طرف دوڑ پڑے۔

ایٹنا یورپ کا سب سے متحرک لاوا ہے جو اکثر اوقات پھوٹتا رہتا ہے اور یہاں سیاحوں کو آنے سے پہلے چیلنجز اور نتائج سے خبردار کیا جاتا ہے۔

حالیہ عرصوں میں اس لاوے کے پھوٹنے کے واقعات کے باعث بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں یا انہیں بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دن کے آغاز پر ماؤنٹ ایٹنا کے پھٹنے کے بعد ایک کوڈ ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ یہ پروازوں میں خلل ڈال سکتا ہے

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ درجنوں سیاح اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ رہے ہیں جو ان کے پیچھے پھوٹتے دھویں کے بڑے بادل بلند ہو رہے ہیں۔

ٹولوس میں آتش فشاں راکھ کے مشاورتی مرکز نے ہوا بازی کی صنعت کو خبردار کیا ہے کہ راکھ کے بادل، بنیادی طور پر پانی اور سلفر ڈائی آکسائیڈ سے بنا ہے جنوب مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔

یہ اتنا بڑا تھا کہ قریبی قصبہ کیٹانیا تقریباً تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں