مسافروں سے بھرے ہوائی جہاز پر لینڈنگ کے فوراً بعد آسمانی بجلی گر گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایگل طیارے نے آرکنساس کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اور رن وے پر آسمانی بجلی کی زد میں آگیا۔
فوٹوگرافر جیسن ولیم ہیم نے ایمبریئر E175 کی ویڈیو ریکارڈ کی جسے سوشل میڈیا پر دیکھ کر لوگ خوف زدہ ہو گئے۔
Watch the spectacular moment lightning strikes American Eagle plane in #Arkansas
License this video now 👉 https://t.co/np24gFSs6H#planespotting pic.twitter.com/1Ja19DrDTH
— Newsflare (@Newsflare) June 26, 2023
یہ حیرت انگیز واقعے کو دیکھنے والوں کے دل دہل گئے اور وہ مسافروں کی حفاظت کے لیے پریشان نظر آئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا اور طیارے کو گیٹ پر لگا کر مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ماہرین نے طیارے کی جانچ پڑتال کی ہے اور ابتدائی تفتیش میں کسی نقصان کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔