تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مومنہ اقبال انسٹاگرام پر چھا گئیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں آتشی گلابی رنگ کے مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مومنہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداح پسند کررہے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل بھی مومنہ اقبال نے ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بیک گراؤنڈ میں بھارتی گانا ’فلک تک چل ساتھ میرے‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

اداکارہ ویڈیو میں گلابی رنگ کے لباس میں خصوصی پوز دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مومنہ اقبال اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں ’مہرین‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

سمجھوتہ کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، صبا فیصل، زین بیگ، عدیل چوہدری، علی انصاری، سدرہ نیازی، شائستہ لودھی ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -