ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

عمران خان کو قتل کرنے کے لئے پیسے دیئے گئے ہیں ، مراد سعید کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو قتل کرنے کی سازش ہورہی ہے، آصف زرداری اور دیگر لوگوں نے اس کام کیلئے پیسے بھی دے دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلےبھی عمران خان پرقاتلانہ حملہ ہوا، اس سے پہلے بھی اس حوالے سے آگاہ کیا تھا، اب کل ایک اورخبر آئی کہ عمران خان کوقتل کرنے کی سازش ہوئی ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ اس سازش میں کچھ ان لوگوں کے نام آرہے ہیں، یہ لوگ شہید ارشد شریف کے معاملے میں بھی نامزد ہیں، آصف علی زرداری اوران لوگوں کے نام ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو قتل کرنے پیسے دیئے گئے ہیں، زرداری اور دیگر لوگ پیسہ دے کر عمران خان کوقتل کرانا چاہتے ہیں،ایسی صورتحال میں عمران خان کی سیکیورٹی ہٹا کر کیا پیغام دیناچاہتے ہو۔

انھوں نے کہا کہ بتانا چاہتے ہیں مارنے والوں سے بچانے والا بڑا ہے ، ملک بچانے،عالم اسلام کا پرچم بلند رکھنے کےلیےجدوجہد جاری رکھیں گے۔

مراد سعید نے بتایا کہ بنی گالہ اورعمران خان سےسیکیورٹی واپس لی جارہی ہے، خبر آئی وزارت داخلہ کاحکم ہےزمان پارک کی سیکیورٹی 3بجےسے پہلے لےلی جائے، کارکنان اپنے لیڈر کی حفاظت کرنے خود کھڑے ہوجائیں گے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جس نےبھی آواز اٹھائی تو کہتے ہیں اسے جیل بھیجو، کس کس صحافی اور سیاسی کارکن ذکر کروں ، فوادچوہدری سےجورویہ اختیارکیاگیاوہ کس ملک میں ہوتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کی بات کروگے تشدد کیاجائے یا جیل میں ڈالاجائےگا، یہاں ہر کوئی آپ کی مرضی کے مطابق سرنہیں جھکا سکتا، آپ کی انا اورضدبڑی ہے ،تم ہو کون جوکہوگے وہی کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں