اشتہار

منی لانڈرنگ کیس : چوہدری پرویزالہٰی کو عدالت نے پھر طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ایف آئی اے کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کو طلب کرلیا۔

خصوصی عدالت نے آئی جی پنجاب کو حکم جاری کیا ہے کہ چوہدری پرویزالہٰی کو 26 جولائی کو جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

عدالت نے سختی سے حکم جاری کیا ہے کہ اگر مقررہ تاریخ پر پیش نہ کیا گیا تو آئی جی پنجاب کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

- Advertisement -

عدالت کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے مقدمے میں نامکمل چالان پیش کیا ہے، پرویز الہٰی کے حوالے سے ایف آئی اے نے رپورٹ جمع کرائی جس میں شریک ملزمان مونس الہٰی، جبران خان کے حوالے سے رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔

ایف آئی اے کی خصوصی عدالت نے مونس الہٰی اور جبران خان سے متعلق تمام تفصیلات اور ملزمان کے ایڈریس، بینک اکاؤنٹس، ٹریول ہسٹری کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہبازکے منی لانڈرنگ کیس میں باعزت بری ہونے کی خوشی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

لاہور میں ن لیگ شعبہ خواتین کی جانب سے مرکزی دفتر میں اظہار تشکر کی تقریب منعقد کی گئی
تقریب میں پاکستان اور لیگی قائدین کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں