اشتہار

منی لانڈرنگ کیس : عدالت نے وزیراعظم کے بیٹے کو بری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس سے بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، اسپیشل سینٹرل کورٹ کےجج بخت فخر بہزاد نے سماعت کی۔

عدالت نے استفسارکیا کہ منی لانڈرنگ کی تعریف کیا ہے؟ ایف آئی اے نے کس بنیاد پراور کس کے کہنے پرمقدمہ بنایا، جس پر سابق تفتیشی افسر علی مردان نے کہا مقدمہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا، جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور دیگر کی شوگر ملوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

- Advertisement -

عدالت نے استفسار کیا کہ شہزاد اکبر کا ریکارڈ کہاں ہے؟ وہ کون سے افسر کو ریکارڈ فراہم کرتے تھے تو تفتیشی افسر نے بتایا کہ شہزاد اکبر ڈاکٹر رضوان سے ملنے آتے تھے اور انھوں نے ہی تمام معاملے کی تفتیش کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ جو بندہ فوت ہوگیا اس پر ہی سب کچھ ڈال رہے ہیں، عدالت نےسماعت مکمل ہونے پر سلیمان شہباز سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے سلیمان شہباز سمیت دیگر کو بری کردیا۔

یاد رہے سلیمان شہبازسمیت دیگر شریک ملزمان نےبریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھی اور عدالت نے ایف آئی اے سے27 سوالات کےجوابات مانگ رکھے تھے۔

خیال رہے ایف آئی اے پہلے ہی سلیمان شہباز سمیت ملزمان کوبے گناہ قرار دے چکی ہے جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف ،حمزہ شہباز پہلےہی بری ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں