جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے کی سلیمان شہباز سے تفتیش ، سوالنامہ دے دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رمضان شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے صاجزادے سلیمان شہباز ایف آئی اے میں پیش ہوئے ، ابتدائی تفتیش کے بعد انھیں سوالنامہ دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے صاجزادے سلیمان شہباز اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرکے ایف آئی اے کے سامنےشامل تفتیش ہوگئے۔

سلیمان شہباز تھانہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور میں رمضان شوگر ملز کے بے نامی اکاؤنٹس کے حوالے سے درج کیے گئے ایک مقدمہ میں پیش ہوئے۔

ابتدائی تفتیش کے بعد ایک سوالنامہ سلیمان شہباز کو دیا گیا ہے، ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ سلیمان شہباز نے جواب کے لئے کچھ وقت مانگا ہے۔

سلیمان شہباز خودساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان پہنچے تھے، جس کے بعد سلیمان شہباز عدالت میں اپنے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئے، عدالت نے سلیمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر سلیمان شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا آج چار سال دو ماہ بعد پاکستان واپس آیا ہوں، ہم نے اپنے آپ کو عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، پچھلے چار سال میں جو کھیل تماشا عمران خان نے ملک اور میری فیملی کے ساتھ کیا وہ ساری دنیا نے دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے بعد عدالت نے سلیمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر سلیمان شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج چار سال دو ماہ بعد پاکستان واپس آیا ہوں، ہم نے اپنے آپ کو عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، پچھلے چار سال میں جو کھیل تماشا عمران خان نے ملک اور میری فیملی کے ساتھ کیا وہ ساری دنیا نے دیکھا۔

اہم ترین

مزید خبریں