لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے شہباز شریف کو وارننگ جاری کردی اور کہا اگر وہ 22 اپریل کو پیش نہ ہوئے تو قانون اپنا راستہ اپنائے گا،اپوزیشن لیڈر کو آمدن سے زائداثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کررکھا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو پیشی کے نوٹس کے بعد تنبیہ کا بیان بھی جاری کردیا، گزشتہ روز شہباز شریف کو 22اپریل کو پیش ہونے کیلئے نوٹس بھجوایا تھا۔
نیب کا کہنا ہے کہ کہ 22 اپریل کوشہباز شریف پیش نہ ہوئے توقانون اپنا راستہ اپنائےگا ، شہبازشریف کو نوٹس آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں بھجوایا گیا ، کوروناوائرس سےبچاؤ کیلئے نیب میں تمام حفاظتی انتظامات ہیں۔
شہباز شریف کی طلبی کے حوالے سے نیب نے اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف کو امدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 17اپریل کو طلب کیا تھا، شہباز شریف کرونا وبا کا عزر پیش کر کے نیب میں پیش نہیں ہوئے، نیب نے انہیں 22 اپریل کو بارہ بجے دوبارہ طلب کیا ہے، شہباز شریف کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ پیشی کے موقع پر مکمل خفاظتی اقدامات اپنائے جائیں گے۔
نیب لاہور نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات میں پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا ہے، اثاثہ جات انکوائری حتمی مراحل میں ہے ، شہباز شریف سے انکوائری کرنا ضروری ہے، شہباز شریف 17 اپریل کو پیش نہیں ہوئے انہیں 22 اپریل کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
شہباز شریف کی پیشی پر سماجی فاصلوں سے متعلق جاری ہدایت پر عمل کیا جا رہا ہے،ادارے کے ساتھ عدم تعاون کی صورت پر نیب قانونی راستہ اپنانے پر حق بجانب ہوگا۔