اشتہار

منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز اور طاہر نقوی اشتہاری قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر وزیراعظم کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ سینٹرل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کی حاضری معافی درخواست جمع کرائی گئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے مقدمے میں سلیمان شہباز اور ملزم طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں،دونوں ملزمان عدالت میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے۔

- Advertisement -

فاضل جج نے تفتیشی افسر کیخلاف ڈی جی ایف آئی اے کو محکمانہ کارروائی کرنے رپورٹ پیش کرنے جبکہ ہلاک ہونے والے ملزم مقصود احمد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب پر آئندہ ماہ فرد جرم عائد ہونے کا امکان

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ٹرائل میں نامزد ملزمان کے وکالت نامے بھی نہیں آئے، فاضل جج نے کہا ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کیا ہوئیں؟ انہوں نے معاملےکوسنجیدہ لینا ہی چھوڑدیا۔

اس پر ملزمان کے وکلا نے اپنے جواب میں کہا کہ ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں، عدالت نے مزید سماعت تیس جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے سینٹرل کورٹ میں زیرسماعت منی لانڈرنگ کیس کی سماعت پر عدالت نے 15 جولائی کو وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان کو طلب کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں