تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

میگا منی لانڈرنگ کیس : جے آئی ٹی آج حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی

اسلام آباد : جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے35ارب روپے منی لانڈرنگ کیس پر جے آئی ٹی آج سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرے گی، جے آئی ٹی نے نوے فیصد رپورٹ مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے35ارب روپے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج ہوگی، جے آئی ٹی آج کیس پر حتمی رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔

جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں جے آئی ٹی نے نوے فیصد رپورٹ مکمل کرلی ہے جس کے مطابق سندھ کی ایک اہم سیاسی شخصیت جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے جے آئی ٹی کے ساتھ تسلی بخش تعاون نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اومنی گروپ کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت جےآئی ٹی رپورٹ کاحصہ ہیں۔

رپورٹ ساڑھے سات سو سے زائد صفحات اور ایک درجن سے زائد والیمز پر مشتمل ہے۔ جےآئی ٹی نے چھ سو سے زائد لوگوں کوبلایا جن میں سے ستر افراد بیرون ملک مقیم ہیں، جے آئی ٹی آج سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کرائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل27 اگست کو منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نجف مرزا نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے 38 منٹ تک پوچھ گچھ کی جس کے دوران مختلف سوالات پوچھے گئے۔

Comments

- Advertisement -