تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

بندر نے خود کو شیشے میں دیکھ کر کیا کیا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

بھارت میں بندروں کی مختلف حرکات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں کسی واقعے میں بندر اسکولوں میں داخل ہوکر ہنگامہ کردیتے ہیں تو کبھی کسی کا نومولود بچہ گھر سے لے کر فرار ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر موٹر سائیکل کے شیشے میں خود کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر موٹر سائیکل کے اوپر بیٹھ کر ہینڈل پکڑتا ہے لیکن جیسے ہی اس کی نظر شیشے پر پڑتی ہے تو وہ خود کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر نے شیشے میں جیسے ہی خود کو دیکھا تو ایکدم پیچھے ہٹ گیا اور سر کھجانے لگا اور اس کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں، صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے جبل پور میں بندر رکشے میں موجود شخص سے ایک لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگیا تھا۔

مذکورہ واقعہ کٹاؤ گھاٹ کے علاقے میں دن کے دوران پیش آیا تھا، شہری رکشے میں دیگر دو افراد کے ساتھ سفر کررہا تھا اور نقدی کو تولیے میں لپیٹا ہوا تھا، بندر آیا اور نوٹوں سے بھرا تولیہ چھین کر درخت پر چڑھ گیا تھا۔

درخت پر چڑھنے کے بعد بندر نے تولیے کو جھٹکا تو کرنسی نوٹ چاروں طرف بکھر گئے تھے، رقم کا مالک شخص 56 ہزار روپے واپس حاصل کرسکا باقی رقم اس کے ہاتھ نہیں آسکی تھی۔

اس علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہ ہونے کے سبب پولیس شناخت نہیں کرسکی کہ باقی نقدی کس نے لی تھی، پیسوں کی چوری کا کوئی مقدمہ بھی درج نہیں ہوسکا تھا کیونکہ کسی کے خلاف کوئی ثبوت پولیس کو نہیں ملا تھا۔

Comments

- Advertisement -