جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بندر نے تیندوے کو تگنی کا ناچ نچا دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر تیندوے کی مختلف ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں دیکھا جاتا ہے کہ تیندوا کسی جانور کا شکار کررہا ہے۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر تیندوے اور بندر کی ایک ایسی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر آپ کے چہرے پر بے ساختہ مسکراہٹ آجائے گی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیندوا درخت پر بندر کو دیکھتا ہے اور اس کا شکار کرنے کے لیے درخت پر چڑھ جاتا ہے لیکن بندر اسے تگنی کا ناچ نچا دیتا ہے۔

جیسے ہی تیندوا بندر تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے تو بندر درخت کی دوسری شاخ پر چھلانگ لگا لیتا ہے اور جیسے ہی تیندوا دوسری شاخ کی طرف جاتا ہے تو بندر دوسری جانب کود جاتا ہے۔

تیندوے اور بندر کی ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کوئی گیم کھیل رہے ہوں لیکن تیندوے کو اپنے شکار میں ناکامی ہوئی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کو یوٹیوب پر شیئر کیا گیا جسے اب تک لاکھوں ویوز مل چکے ہیں اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بندر کہتا ہے کہ میں یہ سارا دن کر سکتا ہوں کیونکہ مجھے اپنی جان بچانے کی ضرورت ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’تیندوا صرف اپنی خوراک کے لیے بندر کو پکڑنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ بندر اپنی زندگی کی جنگ لڑرہا ہے۔‘

کچھ صارفین نے ویڈیو دیکھ کر مسکرانے والی ایموجی بھی بنائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں