بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

20 لوگوں کو زخمی کرنے والا بندر جسے گینگسٹر کی طرح گرفتار کرنا پڑا!

اشتہار

حیرت انگیز

کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ کسی بندر کو ایک گینگسٹر کی طرح سے پکڑا جائے گا، اسے پکڑنے کے لیے سیکیورٹی حکام کی پوری ٹیم اور ڈرونز کی مدد لی جائے گی۔ ہے نہ حیران کن بات مگر بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے راجھ گڑھ ٹائون میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔

شہر میں اپنی دہشت پھیلا کر 20 کے قریب لوگوں کو زخمی کرنے والے گینکسٹر بندر سے حکام اتنے تنگ آگئے تھے کہ اس کے سر کی قیمت 21ہزار بھارتی روپے مقرر کر رکھی تھی، دو ہفتوں کے انتظار کے بعد بالاخر حکام اس خطرناک بندر کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔

بندر نے اس دوران تقریباً 20 کے قریب لوگوں پر حملہ کرتے ہوئے انھیں زخمی کردیا تھا جبکہ ان میں سے 8 بچے تھے۔ مذکورہ بندر سے تنگ آکر ایک شخص نے اپنے گھر کی چھت پر گارڈ کو تعینات کردیا تھا۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں اُجائین سے ریسکیو ٹیم کو بلایا گیا تھا جس نے بد کی شام کو مقامی اہلکاروں اور اہل علاقہ کے ساتھ مل کر بھپرے ہوئے اور خطرناک بندر کو پکڑ لیا۔ پہلے تو ریسکیو ٹیم نے بندر کو ڈرون کی مدد سے ڈھونڈا ، پھر اسے ڈارٹس کے ذریعے بے ہوش کرکے پنجرے میں قید کر دیا۔

اینیمل ریسکیو ٹیم کی جانب سے بندر کو پکڑنے پر وہاں موجود لوگوں نے ان کے حق میں نعرے بھی لگائے، اب یہ 21 ہزار روپے کا انعام ریسکیو ٹیم میں تقسیم کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں